ریاض(قدرت روزنامہ)کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے .
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 10 لاکھ سے زائد نمازیوں نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ؐ میں نماز جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی .
رپورٹ کے مطابق کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً 2 لاکھ سے زائد معتمرین سعودی عرب پہنچے .
. .