جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی ن لیگ میں شمولیت سے متعلق خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا .

جب احسن اقبال سے جہانگیر ترین اور علیم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان جیسے لوگوں کا ن لیگ کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا .

انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ سازی میں وہی لوگ کردار ادا کریں گے جنھوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں