عدم اعتماد، وزیراعظم کا ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے . وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے . وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے . تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے . علاوہ ازیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز کر یا .
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی ہدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے،وفاقی حکومت نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)، پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس حکومت کوبھجوائیں گی،ذرائع کے مطابق مقدمات میں گرفتاریوں کے قانونی جواز سے متعلق لیگل برانچ رائے دے گی جبکہ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران اسپیکر کو فوری خط لکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں