مرغی کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

مکوآنہ (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں برائلر مرغی کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پنہچ گئیں، گوشت کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے سفید پوش طبقہ پریشان ہو گیا . گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقہ کی پنہچ سے دور ہو چکا ہے، فیصل آباد میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 425 روپے فی کلو ہو چکی ہے جبکہ بعض پولٹری دکانوں پر قیمت اس سے بھی زیادہ ہے، خریداروں کا کہنا ہے کہ مرغی خریدنے آئے تھے، قیمت سن کر خالی ہاتھ جا

رہے ہیں .

مرغی کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف خریدار بلکہ پولٹری شاپ مالکان بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے اور فروخت میں بھی واضح کمی آئی ہے . مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ اسسٹنٹ کمشنر صدر طلب اور رسد کو قرار دیتے ہیںخریداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے نہ پانے تک عوام کو زائد قیمتیں ادا کر کے مرغی خریدنا پڑے گی .

. .

متعلقہ خبریں