سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا،پینٹاگون نے بڑا اعلان کر دیا

 

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) پینٹاگون عہدیدار ڈاکٹر ایلی رتنر کا کہنا ہے کہ سرحد پر بحران کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کو آئیگا، امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے . روزنامہ جنگ میں واجد علی سید کی خبر کے مطابق پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارتی سرحد پر کسی بھی بحران کی صورت میں بھارت کی مدد کو آئے گا .

انہوں نے تجویز پیش کی کہ امریکہ کو بھارت کی دفاعی صنعت کو مقامی بنانے میں نئی ​​دہلی کی مدد کرنی چاہئے . امریکہ کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے

یہ بھی انکشاف کیا کہ دو سال قبل چینی فوجیوں کے ساتھ بھارت کی سرحدی جھڑپوں کے دوران امریکہ نے نئی دہلی کو سیکورٹی سے متعلق ضروری امداد میں توسیع کی تھی . اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسفک سیکورٹی ڈاکٹر ایلی رتنر نے امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے زیر اہتمام قومی سلامتی کے چیلنجز پر کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکہ نے چین کے ساتھ جون 2020 کے سرحدی تنازع کے دوران بھارتی حکومت کو تیزی سے کچھ انٹیلی جنس اور صلاحیتیں فراہم کیں . انہوں نے قانون سازوں کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں میں جب بھی بھارتی حکومت کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کی جانب سے جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، امریکہ نے تیزی سے کچھ صلاحیتیں اور انٹیلی جنس فراہم کیں اور یہ کہ بھارت کے ساتھ اعتماد اور دفاعی تعلقات کی نوعیت کو بہتر بنانے کی کوشش کی .

. .

متعلقہ خبریں