عدم اعتماد سے پہلے لفظی لڑائی،شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے، مونس الٰہی کاشیخ رشید کو جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے طنزیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے . اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہاکہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں، لیکن شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے .

خیال رہے کہ کوئٹہ میں میڈیا سیگفتگو کرتے

ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبیکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں . صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی تو عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے .

. .

متعلقہ خبریں