ن لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری، مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگ کے سابق سینیٹر چودھری تنویر کی گرفتاری پر
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آ گیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ن لیگی رہنما چودھری تنویر کو کراچی میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا پھر بغیر ٹرانزٹ بیل کے لاہور بھیج دیا گیا .

انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما دل کے دائمی مریض ہیں، دوائیاں لے رہے ہیں . ان کے خاندان والے ادویات ان تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن رسائی نہیں مل رہی . آخر میں مریم نواز لکھا کہ کیا شرم کی بات ہے .

. .

متعلقہ خبریں