محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38 ڈگری
سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے . تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا پارہ تین روز کے دوران 35 سے 38 کے درمیان رہے گا جبکہ رات سے صبح شمال مغربی اورشام میں جنوب مغربی ہوا چلنے کا امکان ہے . سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، رات میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . شہرکاموجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب27 فیصد ہے جبکہ 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے . دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں