شیخ رشید کا ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ کادورہ کیا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور امن وامان کے قیام میں افواج پاکستان اورایف سی بلوچستان کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا . وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے ہیڈکوارٹرز فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی .

ہیڈکوارٹرز فرنٹیئر کور پہنچنے پر وفاقی وزیر نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی . وفاقی وزیرکو فرنٹئیر کور بلوچستان(نارتھ)کی آپریشنل تیاریوں ، سرحدوں کی نگرانی، بلوچستان بھر اور با لخصوص کوئٹہ میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی . وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشت گردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لئے اقدامات اور امن و امان کے قیام کے لئے فرنٹئیر کور بلوچستان (نارتھ)کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ بلوچستان کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں