حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو وائرل؛ صارفین آگ بگولہ ہو گئے

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .

حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے .

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو استنبول کی سڑکوں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .

ویڈیو وائرل ہوتے ہی ٹک ٹاک اسٹار کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے .

اس سے قبل شئیر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کو غیر مناسب حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آگئی تھیں .

اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی .

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین اداکارہ اور ان کے شوہر بلال شاہ پر شدید تنقید کر رہے تھے .

گزشتہ دنوں اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی تھیں .

اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک شخص موجود تھا .

تصویر میں حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا تھا اور وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں .

تاہم اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا .

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری زندگی .

واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے .

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے .

حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا .

گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں .

تاہم اس حوالے سے اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں .

. .

متعلقہ خبریں