کنسرٹ میں دھکم پیل، عاصم اظہر پرفارم کیے بغیر ہی چلے گئے

(قدرت روزنامہ)پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے کنیئرڈ کالج میں منعقد کردہ کنسرٹ میں دھکم پیل اور بد انتطامی کے باعث گلوکار و اداکار عاصم اظہر پرفارم کیے بغیر ہی چلے گئے .
نامور گلوکارعاصم اظہر نے مذکورہ کنسرٹ میں بدنظمی اور دھکم پیل پر سلسلہ وار انسٹاگرام اسٹوریز میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ انہیں بھی اس طرح کی صورتحال کا اندازہ نہیں تھا .


عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایاکہ وہ مداحوں کے لیے وہاں پرفارمنس کرنے پہنچے تھے اور وہ بیک اسٹیج پر موجود تھے مگر بدانتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے وہ پرفارم نہیں کر پائے، جس پرانہیں افسوس بھی ہے .
انہوں نے مزید کہاکہ کنسرٹ کے انتظامات سنبھالنا ان کی ٹیم کا کام نہیں اور انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ منتظمین نے گنجائش سے زیادہ ٹکٹس فروخت کیے ہیں اور وہاں کچھ لوگ جعلی ٹکٹس کے ذریعے بھی آنے میں کامیاب ہوئے .
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کنسرٹ میں گانے کے بول بھول گئے
انہوں نے میوزک کنسرٹ میں بدانتظامی اور دھکم پیل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے انتظامیہ کی جانب سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے منتظمین کو کہا ہے کہ شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں .
گلوکار نے اپنی اسٹوری میں دھکم پیل میں زخمی ہونے والوں کی مدد کا بھی اعلان کیا .
انہوں نے کہا کہ جو لوگ زخمی ہوئے ہیں یا انہیں کوئی دوسرا نقصان ہوا ہے تو وہ انہیں ذاتی ای میل پر پیغام بھیجیں، وہ ان کی ہر ممکن مدد کریں گے .
کنسرٹ میں دھکم پیل اور بد نظمی کی وجہ سامنے آ گئیانتظامیہ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ کنسرٹ ہال میں 2500 افراد کی گنجائش تھی مگر 3500 ٹکٹس فروخت کیے گئے جب کہ کئی لوگوں سیکیورٹی رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھی دیواریں پھلانگ کر کنسرٹ ہال پہنچے .
میوزک کنسرٹ میں بدنظمی اور دھکم پیل پر متعدد لوگوں نے سوشل میڈیا پر کئی دعوے بھی کیے اور کہا کہ وہاں خواتین کو ہراساں کیا گیا، ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں