تحریک عدم اعتماد، چئیرمین سینیٹ بھی اپوزیشن کیساتھ مل گئے ؟ اپنے ارکان کیساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریںگے، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کردیا . اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد
جمع کرائی گئی ہے .

اس معاملے پر اپوزیشن کی آپس میں مشاورت بھی جاری ہے اور ساتھ ہی حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں . اب اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے . صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد اسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف جائیں گے . انہوں نے کہا کہ پھر صدر کی بھی باری آئے گی . خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ چیئرمین سینیٹ کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ارکان کے ساتھ اپوزیشن کو سپورٹ کریں .

. .

متعلقہ خبریں