کارکن اسلام آباد جانے کے لئے تیار رہیں،انصار الاسلام کے رضاکاروں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہاتھ کاٹ دیں گے،ترجمان جے یو آئی کا شیخ رشید کو جواب

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ انصار الاسلام کے رضاکاروں کو ہاتھ بھی لگایا تو ہاتھ کاٹ دیں گے . اپنے بیان میں ترجمان جے آئی نے کہاکہ کسی وقت بھی اسلام آباد آسکتے ہیں ہمت ہے تو روک کر دکھائیں .

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ شیخ رشید جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں سوراخ کردیتا ہے . اسلم غوری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے، اب ان کے حساب کا وقت آگیا ہے،شیخ رشید اسی ٹیم کا حصہ ہیں جن کی ناقص کارکردگی کی وجہ

سے ملک تباہ ہوا اور عدم اعتماد کی تحریک لانی پڑی . ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ کارکن اسلام آباد جانے کے لئے تیار رہیں،کسی بھی وقت قیادت کا حکم آسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں