“سیاست میں آلو، ٹماٹر کی قیمتیں پتا کرنے نہیں آیا” وزیر اعظم

حافظ آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں اس لیے نہیں آئے کہ آلو اور ٹماٹر کی قیمت پتا کریں بلکہ وہ پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے سیاست میں آئے .

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  وہ 25 سال سے قوم کو تبلیغ کررہے ہیں کہ  عظیم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے، وہ  سیاست میں اس لیے نہیں آئے تھے  کہ ٹماٹر کی کیا قیمت ہے، آلو کی کیا قیمت ہے؟ وہ  سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے آئے .

انہوں نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ سال میں ملک ریکارڈ ترقی کرے گا . ہم دیکھتے ہیں ملک کے سب کرپٹ مجرم لوگ اکٹھے ہو کر حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں، ارکانِ اسمبلی کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں تو قوم اس کا مقابلہ کرتی ہے،مغرب میں کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ کسی رکن پارلیمنٹ کا پیسے کے زور پر ضمیر خریدنے کی کوشش کرے .

. .

متعلقہ خبریں