کرشمہ اور مادھوری نے مداحوں کو ماضی کی یاد دلادی

(قدرت روزنامہ)ماضی کی سپر ہٹ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کی ہیروئن کرشمہ کپور نے ساتھی ہیروئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی تو مداحوں کو دوبارہ فلم کی یاد آگئی .

1997 میں فلم دل تو پاگل ہے میں کام کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے اپنی تصویر کے ذریعے مداحوں کو دوبارہ ماضی کی یاد دلادی ہے .

کرشمہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مادھوری کے ساتھ تصویر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کرتے ہوئے کہا کہ کیا دل تو پاگل ہے کا پارٹ ٹو آنے والا ہے؟

مادھوری ڈکشٹ اور جیکی شیروف 3 دہائیوں کے بعد ایک ساتھ اسکرین پر

تصویر میں کرشمہ کپور مادھوری کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ مادھوری نے کرشمہ کی کمر میں ہاتھ دے کر انہیں مضبوطی سے تھاما ہوا ہے .

تصویر میں مادھوری ہلکے سبز رنگ کی ساڑھی پہنے انتہائی دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ کرشمہ کپور نے مخلتف رنگوں کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس میں وہ انتہائی پر کشش دکھ رہی ہیں، جبکہ دونوں کی مسکراہٹ نے ان کی تصویر کو مزید خوب صورت بنادیا ہے .

کرشمہ کپور نے اپنی پوسٹ میں مادھوری کے لیے محبت بھرا ایک پیغام تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں اپنی پسندیدہ اداکارہ مادھوری کے ساتھ ہوں‘ جبکہ مادھوری بھی تصویر میں ان کے ساتھ بھرپور اظہار محبت کرتی نظر آئیں .

مداحوں کی جانب سے دونوں اداکاراؤں کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ 1997 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کو خوب یاد کر رہے ہیں .

ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ دل تو پاگل ہے‘ کے پارٹ ٹو کی ہیروئن آگئی ہیں، جبکہ دوسرے مداح نے اس فلم کو اصلی میجک قرار دیا .

ایک اور مداح نے اس فلم کے کرداروں کے نام’نشا اور پوجا‘ کو بھی اپنے کمنٹ میں یاد کرتے ہوئے فلم کی یادوں کو تازہ کردیا .

واضح رہے کہ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دل تو پاگل ہے‘ 1997 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں مادھوری اور کرشمہ کپور نے ایک ساتھ کام کیا تھا جبکہ اس فلم میں دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور اکشے کمار بھی تھے .

’فلم دل تو پاگل ہے‘ نے 45ویں نیشنل فلم ایوارڈ میں تین ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے، جبکہ 43ویں فلم فیئر ایوارڈز میں 8 ٹرافیاں حاصل کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں