اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ خاں کا عمران خان کو اہم مشورہ دیا ہے کہتے ہیں عمران نیازی عدم اعتماد کے دوران ڈبو اور پنڈی کے شیطان پہ نظر رکھیں .
رانا ثناءالہ نے کہا کہ ڈبو اور پنڈی کے شیطان نے اپنے سی وی بانٹنے شروع کر دئیے ہیں .
قوم کو پیشگی مبارک ہو، ان پر مسلط عذاب کو گھر چھجوانے کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، ”بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے .
انہوں نے کہا کہ ایسے ایسے لوگ عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے کہ عمران خان کو اپنی زندگی کا سب بڑا جھٹکا لگے گا . عدم اعتماد کے نمبرز اور عمران نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں . گیم اوور اور عمران نیازی کی سیاست کا دی اینڈ ہوچکا ہے
. .