اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت فرخ حبیب نے ایک بار پھر اپوزیشن تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کیلئے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا عدم اعتماد ناکام ہو گی اور اپوزیشن سے 172 بندے پورے نہیں ہوں گے .
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کے لیے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں . علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں،عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے
کرکٹ میں کی، عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپکو نظر آرہا ہے . اوورسیز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اس کنوونشن میں شریک اووسیزپاکستانی حقیقی طور پرمہمان خصوصی ہیں . وزیر مملکت نے کہا کہ زرداری،بلاول،مریم صفدر کو دعوت ہے کہ وہ آئیں دیکھیں کنوونشن میں فارن فنڈنگ والے بیٹھے ہوئے ہیں . فرخ حبیب نے کہا کہ ہم اس لیڈر کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہیں جہاں پر ہم اپنا سینا چوڑا کر کے فخر سے بات کرسکتے ہیں کہ عمران خان اور ان میں فرق ہے . وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے کرکٹ میں کی، عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپکو نظر آرہا ہے . انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں،اووسیز پاکستانیوں کو مزید عزت سے دیکھا جارہا ہے، پاکستان بھی معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے جارہا ہے . فرخ حبیب نے کہا کہ ہم کسی کو ناراض نہیں کرنا چاہتے، اپنے تعلقات کو بہتر چاہتے ہیں، عمران خان نے آزارانہ خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، انھیں پرچیوں کی ضرورت نہیں ہے . وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کی عزت اور تکریم کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں، پی ٹی آئی نے پہلی دفعہ پولیٹیکل فنڈ ریزنگ کا کانسپٹ متعارف کرایا ہے . انہوں نے کہا کہ ماضی میں 20، 20کروڑ لیکر وزارتیں اور عہدے بیچے جاتے رہے، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال کرے تا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارن اکاؤنٹس کی پڑتال ہوسکے . وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نظریئے، ہمت،جرات کا نام ہے جو نہ جھکتا ہے اور نہ قوم کو جھکنے دے گا . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے صحت انصاف کارڈ، کم آمدن ہاؤسنگ، احساس پروگرام سمیت تمام اقدامات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے .
. .