عمران خان پاکستان کی ضرورت ہے ،ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،اسد عمر کا بھی ق لیگ پر کاری وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہاہے کہ پاکستان کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے ، (ن)لیگ جی ٹی روڈ اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی پارٹی ہے ،پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی . اوورسیزپاکستانیزکنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک مشکل ملک ہے،اندرونی چیلنجزکا سامنا ہے .

انہوںنے کہاکہ روس اورامریکہ افغانستان میں گئے توپاکستان کوشدید نقصان ہوا،مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے ،کامیابی کیلئے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے . وفاقی وزیر اسد عمر نے

کہاکہ بل گیٹس نے واپس جانے کے بعد مجھے خط لکھا ہے . اسد عمر نے کہاکہ پاکستان نے ثابت کیاملکرکسی بھی مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں،ملک کے اندرمسلم لیگ ن بنیادی طورپرجی ٹی روڈ کی پارٹی ہے . ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،جبکہ پیپلز پارٹی اندرونی سندھ کی پارٹی ہے . اسد عمر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف خیبرسے کراچی تک کی پارٹی ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی عوام عمران خان کے عاشق ہیں ،پی ٹی آئی 2018 میں سب سیزیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے،عمران خان واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ملک کومتحد کیا ہوا ہے . اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت تمام ریاستی ادارے کیلئے ملکرکام کررہی ہے،ماضی میں حکومتوں نے اداروں کواپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے . وفاقی وزیرنے کہاکہ ہماری حکومت کسی ملک کیساتھ حالات خراب نہیں کرنا چاہتے ،عمران خان نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو قوم کی ضرورت ہے ،اس لیے سب سے پہلے گھرانا نہیں . انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں