علیم خان کی نوازشریف سے بات ہو گئی ہے اور۔۔۔ خواجہ سعد رفیق نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا،عمرا ن خان کیساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا،پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں . لیگی رہنما سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا .

اب لوگ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو ان کو تکلیف ہورہی ہے، علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا . ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این

ایز کو اکٹھے کریں . کیالوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتاہے؟ہم بھی لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،دیکھتے ہیں کون روکتاہے؟عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہے ہیں . انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں . ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے . انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے . ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے . دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی کارکردگی کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں،کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں . اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ریلوے وزیر سعد رفیق پیراگون کرپشن کیس میں جیل میں رہے، سیالکوٹ میں کرپشن کرنے والے خواجہ آصف کے پاس اقامہ منی لانڈرنگ کیلئے تھا . انہوں نے کہا کہ پرویز رشید پنجاب ہاؤس کا پچاس لاکھ کا ڈیفالٹر ہے، میں پنجاب ہاؤس میں رہنے کے پیسے دیتا ہوں تاکہ آپ کی طرح جوتے مجھے نہ پڑیں، پرویز رشید بتائیں کہ وہ پنجاب ہاؤس میں کون سا کتھک ڈانس سیکھتے رہے . انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار علی خان ان میں واحد وضع دار آدمی تھا اس لیے انکو چھوڑ گیا، نون لیگ نے میڈیا کی معاونت سے عمران خان کی ٹیم کو نکمہ مشہور کردیا، نواز شریف کی کابینہ میں احسن اقبال نے بھائی کو درختوں کے ٹھیکے دئیے . شہباز گل نے نے کہا کہ خواجہ آصف نے مزدور کا آ قائمہ لیا، شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی میں کارکردگی سامنے ہے، خرم دستگیر واحد کامرس منسٹر جن کے دور میں ہماری ایکسپورٹ نیچے گئے، اسحاق ڈار کی حدبیبہ سمیت کارگزاری سب کے سامنے ہے . انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے دور میں اعداد و شمار کے گھپلوں کی وجہ سے ورلڈ بنک سے معافی مانگنی پڑی، شاہ محمود قریشی کی کارکردگی کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں، پرویز خٹک کی بطورِ وزیر اعلیٰ کارکردگی سب کے سامنے ہے . اپنے باین میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں . انہوںنے کہاکہ ایک طرف چند کرپٹ خاندان اور ان کے گماشتے کسی بھی طرح عمران خان کی حکومت ہٹانے کلیہ خرید فروخت کر رہے ہیں اور دوسری طرف پی ٹی آئی سے وابسطہ ہزاروں سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں . شہباز گل نے کہا کہ شکریہ کہ انہیں ووٹ کا حق دیا اور آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت بڑھائی .

. .

متعلقہ خبریں