اپوزیشن کی گیم پلٹ گئی، اتحادی جلد حمایت کا اعلان کردیں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے . نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر اپنے اتحادیوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے .

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں سے کہا ہے کہ اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا، اس لیے ان کے خلاف کوئی بیان نہ دے . انھوں نے پارٹی رہنماؤں کو یقین بھی دلایا کہ نہ حکومت کہیں جا رہی ہے،

نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں،جلد ہی تمام اتحادی اس کا باقاعدہ اعلان بھی کری دیں گے اور تحریک عدم اعتماد ہی نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی . دریں اثنا، وزیر اعظم نے اپوزیشن کے جلسوں کا جواب دینے کے لیے اسد عمر اور عامر کیانی کو ڈی چوک جلسے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں . اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جہاں 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں