عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی، فیصل جاوید

(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے ریکوزٹ کیا گیا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا اور عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی .
خیال رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر رسمی گفتگو کرتے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بات کی ہے .


دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک روز قبل ڈی چوک میں جلسے کے انعقاد کیا جائے گا .
تاہم اب اس جلسے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ جو کہ 27 مارچ کو ڈی چوک پر ہوگا .
اس سے متعلق آگا ہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید سمیت وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی اپنے پیغامات جاری کیے ہیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں میں دونوں رہماؤں نے بتایا ہے کہ وزیراعظم 27 مارچ کو ڈی چوک پر تاریخ عوامی جلسہ کریں گے .
فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ووٹنگ 27 مارچ کے جلسے کے بعد ہوگی جو کہ ناکام ہوجائیگی اور وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا .
انہوں نے بتایا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جارہا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ اسپیکر قومی اسمبلی دیں گے اور یہ 27 مارچ کے بعد کوئی بھی تاریخ ہو سکتی ہے .
دوسری جانب اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا جو کہ 27 مارچ کو ہونے جا رہا ہے .

کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا…. انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے. دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

. .

متعلقہ خبریں