وزیر اعظم کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، انہیں اشیاء کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ  وزیر اعظم کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، انہیں اشیاء کی قیمتوں سے کوئی سروکار نہیں .

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ غریب عوام کی زندگی مشکل ہوچکی ہے، وزیراعظم کہتےہیں اقتدارمیں آلو،ٹماٹرکی قیمتیں ٹھیک کرنےنہیں آیا،آپ نےدرست کہا اشیاء کی قیمتوں سےکوئی سروکارنہیں، آپ کے کچن کا خرچہ اے ٹی ایم چلاتے ہیں ، وزیراعظم زراعت اورمعیشت کا کباڑہ کرنے آئے تھے .

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ  چور کرپٹ ٹولے نے  27  مارچ کو جلسے کا اعلان کیا ہے ،وزیراعظم نے جلسے میں عوام کا تمسخر اڑایا، ڈی چوک میں 10لوگ نہیں آئیں گے،  آج  کھانے پینے کی اشیاءغریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ،حکومت نے35روپے کلو کے آٹے کو85روپے کر دیا،  زراعت کا شعبہ تباہ ہو چکا ہے،آج یوریا کی بوری 2400روپے میں مل رہی ہے،تحریک انصاف حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہورہی .

. .

متعلقہ خبریں