حقوق اور جدوجہد کی جنگ میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، بی این پی

سبی(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع سبی کی خواتین سیکرٹری بانو ارباب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں خواتین کی شراکت کے بغیر مستحکم معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے اول دستے کا کردار ادا کیا آج سیاسی میدانوں میں بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال یقینی بناتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کی نمائندگی کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیابلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ضلع سبی کی خواتین سیکرٹری بانو ارباب نے کہا خواتین معاشرہ کا ایک حقیقت ہے خواتین کو حقوق اور عزت دیئے بغیر مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی ترقی نا ممکن ہے بلوچستان کی خواتین باقی دنیا سے الگ اور زیادہ مصیبت زدہ ہیں آج کی ترقی کی دور میں بھی بلوچستان کی خواتین نہ صرف تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ وہ زندگی جینے کی متلاشی ہیں کبھی کاروکاری کے نام پر اس مظلوم طبقے کو قتل کیا جاتا تو کبھی اپنے بھائی کی بازیابی کے لئے روڈوں پر مصیبتیں جھیل رہی ہوتی ہے، جہاں قوموں کی حقوق غضب کی جارہی ہو استحصال کیا جا رہا ہو تو وہاں مردوں کے ساتھ خواتین کی جدوجہد میں کردار نمایاں ہونظر آتا ہے آج بلوچستان کی بہنیں اپنی سرزمین کی بقاء اور حقوق کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر جدوجہد کررہی ہیں قابل فخر بات یہ ہے کے بلوچستان نیشنل پارٹی میں خواتین کو اعلیٰ مقام اور شرف حاصل ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کی خواتین ورکرز سیاسی میدانوں میں بھی بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے رول پلے کررہی ہیں انہوں نے خواتین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بی این پی مینگل کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں .

.

.

متعلقہ خبریں