اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب 23 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے . انہوں نے اپیل کی کہ 23 مارچ سے پورے ملک سے لوگ نکل اور اسلام آباد پہنچیں .
اسلام آباد میں میڈیا کے سامنے اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا . میں آج باضابطہ طور پر تمام جماعتوں کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں .
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ‘جعلی وزیراعظم’ کے خلاف حزب اختلاد کی جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد قومی مفاد کی امین ہے . پی ٹی آئی حکومت بجائے اس کے کہ جمہوری دائرے میں رہ کر اس کا سامنا کرے، وہ فساد کی راہ اختیار کر چکی ہے . ہمارے اراکین کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر کیا گیا ہے .
. .