سبی: سانگان میں بم دھماکہ 4 ایف سی اہلکار شہید 10 زخمی

سبی ( قدرت روزنامہ ) سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی بم کا دھماکہ،

دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 10 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے

اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی بم کا دھماکہ ہوا

دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 10 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے

شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال سبی اور کوئٹہ منتقل

کردیا گیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا

لیویز کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایف سی بلوچستان 150 ونگ کا قافلہ سانگان میں

ٹی 6 چیک پوسٹ سے ٹی 5 چیک پوسٹ کی جانب جا رہا تھا

کہ سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کی زد میں آ گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا

تعین بھی کیا جا رہا ہے

زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں سے 6 اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے

. .

متعلقہ خبریں