“صرف ایک دفعہ یہ کام کردو” تحریک عدم اعتماد، حکومت نے پھر بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مارچ کے آخری ہفتے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اسمبلی کی کارروائی متوقع ہے ، ایسے میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے اپنے اپنے حق میں دعوے کیے جارہے ہیں لیکن ایسے میں سینئر صحافی کامران یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی ہے .

ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ " حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے بااثر حلقوں سے مدد مانگ لی اور درخواست کی ہے کہ صرف اتحادیوں کو ایک دفعہ پیغام دے دیں کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، باقی منحرف پی ٹی آئی کے اراکین کو حکومت خود دیکھ لے گی" .

ادھر صحافی عدیل راجہ نے موقف اپنایا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ بااثر حلقے ان کیساتھ ہیں ، اس کے جواب میں کامران یوسف نے لکھا کہ "گیم ہی بااثر حلقوں کی ہے اور یہی اس ملک کا المیہ ہے" .

اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ کورکمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، کچھ دیر بعد ہی خان صاحب جی ڈی اے اور BAP کے رہنماؤں سے ملنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے . اگر سچ میں پریشانی نہ ہوتی تو یہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوتی" .

. .

متعلقہ خبریں