آسٹریلین بائولرز نے اپنی رفتار کے باعث نیشنل سٹیڈیم کی پچ پر اچھی بائولنگ کی : حسن علی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے ہوم سائیڈ اور آسٹریلیا کے درمیان بنیادی فرق کی نشاندہی کردی . آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556/9 پر ڈکلیئر کرنے کے بعد پاکستان کو 148 رنز پر آؤٹ کر دیا .

انہوں نے فالو آن نافذ نہیں کیا اور اس کے بجائے دوبارہ بلے بازی کی جس سے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی گیند بازوں کو سخت محنت کرنا پڑی .
تیسرے دن کے کھیل کے بعد حسن علی نے اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پیسرز کی رفتار کی کمی اور غیر ذمہ دارانہ بلے بازی دو اہم چیزیں ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو اس ٹیسٹ میں غلبہ حاصل ہوا . انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بنیادی فرق واضح طور پر رفتار کا ہے . ان کے باولرز کی اوسط رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ہم اس رفتار سے باؤلنگ کر رہے ہیں جو ہمارے پاس ہے .

ہم نے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جس طرح ہمیں کرنا چاہیے تھا ،یہ ایک فلیٹ ٹریک ہے اور ہماری بیٹنگ لائن اپ کو کچھ ذمہ داری لینی پڑے گی . حسن علی نے مزید کہا کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو نیشنل سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ بلے باز اس بیٹنگ ماسٹر کلاس کو دہرائیں گے جو انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں دکھایا تھا .
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یہاں بہت ڈومیسٹک اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلی ہے، گیند تھوڑی ریورس ہوتی ہے لیکن اگر ہم اس عرصے سے بچ جاتے ہیں تو بہت زیادہ رنز سکور کرسکتے ہیں ، امید ہے کہ جیسا کہ ہم نے پہلے ٹیسٹ میں اچھی بلے بازی کی تھی اسی طرح ہم دوبارہ اچھی بلے بازی کر کے آخری اننگز میں ٹیسٹ کو بچانے کی کوشش کریں گے . واضح رہے کہ راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا تھا جب کہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 21 مارچ سے قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جانا ہے .

. .

متعلقہ خبریں