اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، وزیر اعظم کہیں نہیں جا رہے ، وزیردفاع پرویز خٹکنے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم
کہیں نہیں جا رہے ، سٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ الگ نہیں، دونوں نے ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے . اسلام آباد کی انسداد د ہ ش تگر دی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ یہ تمام لوگ عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں لیکن ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعظم یا حکومت کہیں نہیں جا رہے .

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق وزیر دفاع نے ایک سوال کہ "کیا آپ کے ماتحت ادارے نیوٹرل ہیں ٗ"کے جواب میں کہا کہ حکومت اورا سٹیبشلمنٹ الگ الگ نہیں ، دونوں نے ایک ساتھ چلنا ہوتا ہے ، جس نے چھوڑ کر جانا ہے استعفیٰ دیکر جائے ورنہ اپنے حلقے کے عوام سے دھوکہ کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں