وزیراعلیٰ پنجاب کون بنے گا؟پرویزالٰہی کی چھٹی؟ نیا پینڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کیا اپوزیشن کا ساتھ دیکر بھی چوہدری
برادران وزارت اعلیٰ لے پائیں گے؟ حمزہ شہباز کے ترجمان نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے ترجمان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے . تفصیلات کے مطابق شہباز حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورائیہ نے ایک صحافی کے سوال پر کہا کہ اگلے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے .

میڈیا رپورٹس میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ن لیگ پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ بنوانے کاخواب دکھا رہی ہے جب کہ اصل امیدوار حمزہ شہباز ہیں . گزشتہ روز حمزہ شہبازکی ترین گروپ سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، ذرائع مسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ ترین گروپ نےفون کر کے ملنے کی خواہش کی، پہلے ترین گروپ کا مؤقف سنیں گے پھر بات آگے بڑھے گی . جبکہ اب دعوے کیے جا رہے ہیں کہ حمزہ شہباز ترین ہاؤس اپنے لیے لابنگ کرنے آئے تھے . ملاقات میں ترین گروپ نے کہا کہ ذہنی طور پر حکومت سےعلیحدگی کے لیے تیار ہیں، ہمیں آئندہ ٹکٹوں کی یقین دہانی کرائی جائے، مائنس بزدار پر ہم ن لیگ کیساتھ ہیں . ترین گروپ کا کہنا تھا کہ تعاون طویل مدت ہونا چاہیے، مسائل کے باعث حلقوں میں جانا مشکل ہے، جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ کےجذبات قیادت کے سامنے رکھیں گے اور پنجاب سے متعلق سب سے مل کر بہتر فیصلے کریں گے . اے آر وائے کے مطابق عون چوہدری نے حمزہ شہباز کی جہانگیرترین سے بات بھی کرائی اور دونوں رہنماؤں نے سیاسی فیصلے مل کر کرنے پر اتفاق کیا .

. .

متعلقہ خبریں