تین شادیاں ناکام ہونے کے بعد چوتھے شخص کے ساتھ منگنی کرنے والی برطانوی گلوکارہ کا سابق شوہروں بارے ایسا مضحکہ خیز انکشاف کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل

لندن(قدرت روزنامہ) تین شادیاں ناکام ہونے کے بعد چوتھے شخص کے ساتھ منگنی کرنے والی برطانوی گلوکارہ کیری کیٹونا نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادیوں اور سابق شوہروں کے متعلق ایسی مضحکہ خیز بات کہہ دی کہ سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوگیا . دی سن کے مطابق 41سالہ کیری کیٹونا نے کہا کہ ”میری اتنی شادیاں ہو چکی ہیں کہ اپنے سابق شوہروں کو یاد کرنے کے لیے مجھے گوگل پر سرچ کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھی تو میں اپنے بچوں سے پوچھتی ہوں کہ ان کے باپ کا نام کیا ہے .

رپورٹ کے مطابق کیری کی پہلی شادی گلوکار بریان کے ساتھ 2002ءمیں ہوئی تھی اور 2006ءمیں ان کی طلاق ہو گئی . اس کے بعد فروری 2007ءمیں کیری نے مارک کروفٹ نامیم ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ شادی کی . ان کی یہ شادی 2011ءتک چلی . اس سے ان کے 15سالہ ہیڈی اور 13سالہ میکس پیدا ہوئے . ستمبر 2014ءمیں کیری نے رگبی کے کھلاڑی جارج کے کے ساتھ شادی کی . اس شادی سے ان کی بیٹی ڈائیلن جارج پیدا ہوئی اور 2015ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی . اب کیری نے ریان مہونے کے ساتھ منگنی کر رکھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں