حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کر لیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے چیلنج کو معروف صحافی حامد میر نے قبول کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپوزیشن اور میڈیا کو معیشت پر براہ راست بحث کا چیلنج دیا تھا، میں یہ چیلنج قبول کرتا ہوں اور میں صرف معیشت پر حقائق کے ساتھ سوالات کروں گا، اگر وہ تیار ہیں تو میں ڈی چوک پر شو کر سکتا ہوں . اس کے علاوہ موقر قومی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون

کا کہنا ہے کہ معروف صحافی حامد میر نے چیلنج قبول کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے ڈی چوک سے لائیو انٹرویو کی پیش کش کی، ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ لائیو انٹرویو کے لئے تیار ہوں اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو میں دعوت دے سکتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں