عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر ہماری کامیابی ہوگی، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی، ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی،عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی ہماری کامیابی ہوگی،حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے .


ملاقات میں ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر سیاسی امور بھی زیر غور آئے . ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، علی زیدی ، ملک عامر ڈوگر سمیت سندھ سے ایم این اے صائمہ ندیم، ایم پی اے رابیعہ اظفر شامل تھیں .

اس کے علاوہ نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر، زین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے .

ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور ہونیپر وزیراعظم کو مبارکباد دی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی، روسی صدر پیوٹن،کینیڈین وزیراعظم نیبھی اسلاموفوبیاکیخلاف آواز اٹھائی، تاریخی اقدام پر پوری مسلم اٴْمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں .
ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے اور ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی . وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی ہماری کامیابی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں