پہلی 7 اننگز میں زیادہ رنز، عبداللہ شفیق نے ظہیر عباس اور عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق ٹیسٹ کرکٹ میں 7 اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے . عبداللہ شفیق نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کی 7 اننگز میں 73.17 کی اوسط سے 439 رنز سکور کیے ہیں جن میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں .

یہ پاکستان کی جانب سے اپنے ڈیبیو کے بعد 7 ٹیسٹ اننگز میں کیے جانے والے تیسرے سب سے زیادہ رنز ہیں .

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد پہلی 7 اننگز میں 573 رنز سکور کیے تھے جو آج بھی ایک ملکی ریکارڈ ہے، سابق وکٹ کیپر بلے باز تسلیم عارف اپنی پہلی 7 اننگز میں 473 رنز سکور کرکے دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ، عبداللہ شفیق نے 439 رنز بنا کر ایشین بریڈمین ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے اپنی پہلی 7 ٹیسٹ اننگز میں 432 رنز بنائے تھے، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اس فہرست میں 430 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں