وزیراعظم عمران خان کی کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے شاندار بلے بازی کے ذریعے کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی . اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’ بابر اعظم کو شاندار قائدانہ اننگز اور ورلڈ کلاس بیٹنگ کے ساتھ زبردست فائٹ بیک میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے پر مبارک باد، باقی ٹیم اور خاص طور پر رضوان اور شفیق کو بھی مبارکباد کہ جس طرح انہوں نے مقابلہ کیا‘ .

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بدقسمتی سے میں یہ میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو لالچ دینے کے لیے بھاری رقم استعمال کی جا رہی ہے‘ .

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا اور اس کے لیے قومی بیٹرز نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی . ان تمام چھ سیشنز کو کھیلنے والے بابر اعظم واحد بیٹر تھے جب کہ ان کا سب سے زیادہ ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نبھایا جنہوں نے بالترتیب 96 اور 104 ناٹ آئوٹ رنز بنائے تھے .

. .

متعلقہ خبریں