رمضان نشریات ،صدر ، وزیراعظم کواہم تجاویز ارسال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بعض ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات پر وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دیں . جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے،رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے .

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے

چاہئیں . وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ ٹی وی چینلز کے میزبان اور مہمان ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں . وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے،سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے . پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ماہ رمضان میں بطور خاص غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے . انہوں نے کہاکہ وزیراعظم رمضان نشریات کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات، پیمرا اور تمام ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کروائیں .

. .

متعلقہ خبریں