وزیراعظم عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے، وفاقی وزیر مراد سعید نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہم کسی کے غلام نہیں ہیں،وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے . انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کا مقدمہ ہر قیمت پر لڑیں گے .

ملک کے لیے ہر قسم کی لڑائی کے لیے تیار ہیں . عمران خان کے مخالفین کرپٹ ہیں، کیس ختم ہو چکا، آصف زرداری اور نوازشریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی نہیں . انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہی تھا کہ ہمیں این آر او دے دیں،اپوزیشن تو یہی چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم کر دیں، ہمیں نہ پکڑیں، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح نیب کو بند کر دیں . اپوزیشن بیرونی فنڈنگ سے تحریک عدم اعتماد لا رہی ہے، ان کو بیرون ممالک سے فنڈنگ ہو رہی ہے .

مراد سعید نے مزیہ کہا کہ اسلامی ممالک کو متحد کرنے جا رہا ہے، اسلامی ممالک کو متحد کرنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے . 22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں . مولانا فضل الرحمان اجلاس والے دن لانگ مارچ کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں . قبل ازیں انہوں نے کہا کہ کہ ہم چوروں کے ساتھ عمران خان کا موازنہ نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف کے فنڈنگ کر نے والے اوورسیز ہیں ،آٹھ سو کروڑ شریف خاندان نے رائیونڈ کی سیکورٹی پر خرچ کیے ،میرے پاکستانیوں جب سے عمران خان نے جلسے شروع کر رہے ہیں تو پوری اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ رہیں ہیں . مراد سعید نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری پاکستان کی طرف سے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں ،پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر بن کر نام روشن کرتے ہیں،میں شکریہ ادا کرتا ہوں . انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کا کندھا بننے بہت شکریہ ادا کرتا ہوں . انہوںنے کہاکہ ایک سوال پاکستان تحریک انصاف کی فنڈنگ کے حوالے سے ہوتا ہے،میں بتانا چاہتا ہوں فنڈنگ کرنے والے یہ اوورسیز ہیں،پاکستان تحریک انصاف فنڈنگ کو ذاتی استعمال کیلئے خرچ نہیں کرتی ،یہ فنڈنگ عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں کام آئی ،اب عمران خان کا کیا مقابلہ ،میں توہین سمجھتا ہوں عمران خان کا ان سے موازنہ کرنا ،موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کا موازنہ کرتا ہوں ،جس طرح دنیا میں عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کی کبھی کسی نے اس انداز میں کی ،توہین رسالت اوراوورسیز کا مقدمہ لڑا کیا کسی نے اس انداز میں لڑا .

. .

متعلقہ خبریں