وزارت اعلی جاتی دیکھ کر عثمان بزدار کو ارکان اسمبلی یاد آگئے : عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزارت اعلی جاتی دیکھ کر عثمان بزدار کو ارکان اسمبلی یاد آگئے .

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال پی ٹی آئی کے جن ایم پی ایز پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے دورازے بند رہے وہ آج کھل گئے ہیں .

عثمان بزدار اب صوبے کے مسائل کی بجائے ارکان اسمبلی کی فرمائش پر درجہ چہارم کے ملازمین کے بھی تبادلے کررہے ہیں .

عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کے نیچے سے جب کرسی سرکنے لگی ہے تو ارکان اسمبلی یاد آگئے . 20ایم پی اے جہانگیر ترین کے گروپ میں ،30علیم خان گروپ میں 14چھینہ گروپ میں ہیں . عثمان بزدار کے پاس صرف 100ایم پی اے رہ گئے ہیں . دو،چار دنوں میں آدھے سے زیادہ دائیں ،بائیں ہونے والے ہیں . عنقریب عثمان بزدار اکیلے ہی وزیراعلیٰ ہاﺅس میں عدم اعتماد تک مکھیاں ماریں گے .

. .

متعلقہ خبریں