شہباز شریف نے ن لیگ کو لانگ مارچ کی تیاری کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کو تیاری کا حکم دے دیا . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 23 مارچ کو لانگ مارچ کے لئے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کردی پارٹی صدر شہباز شریف کی وفاقی اور صوبائی عہدیداروں کو موثر اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی .

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین، وفاقی اور صوبائی عہدیداروں نے

ورچوئلی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں