الیکشن کمیشن سے عمران خان کو فوری نا اہل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے عمران خان کو فوری نا اہل کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی چوری پر انہیں نا اہل کرنے میں دیر کی تو و ملک میں انتشار پھیلے گا، جھوٹے اور الزام تراشی کرنے والے سیاستدان کا حساب کیا جائے . الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینکڑوں اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، الیکشن کمیشن عمران خان کی چوری پر فوری نااہل قرار دے،الیکشن کمیشن نے دیر کی

تو ملک میں انتشار پھیلے گا .

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو اس بات پر نااہل کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے 10ہزار درہم تنخواہ لی مگر اثاثوں میں ظاہر نہیں کی عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا کر ان سے کروڑوں روپے اکٹھے کیے . انہوں نے کہاکہ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس جھوٹے، الزام تراشی کرنے والے سیاستدان کا حساب کیا جائے، پاکستان میں جس درجے کی الزام تراشی،دوسروں کو جھوٹ کہنے کی سیاست عمران خا ن نے کی اس کی مثال نہیں ملتی .

. .

متعلقہ خبریں