وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے سیاسی دنگل میں شکست اپوزیشن کو ہی ہوگی، حالات کو اتنا آگے نہ لے کر جائیں کہ تصادم کی طرف بڑھ جائیں، ورنہ جھاڑو پھر جائے گی . ضمیر بیچنے والے اپنے حلقوں میں جائیں تو ان کا منہ کالا کیا جائے، شہبا ز شریف کی قومی حکومت بنانے کے بیان پر بلی تھیلی سے باہر آگئی ہے، انکی ایسی کی تیسی کیا یہاں اندھیر نگری ہے، ان کو قومی حکومت کسی صورت نہیں بنانے دیں گے .

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانیوالے قومی حکومت بنانے کا

کہہ رہے ہیں . عمران خان اپوزیشن کی بیوقوفی سے زیادہ مقبول ہوگئے ہیں . وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی ہے کہ وہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں، ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جو خرید و فروخت ہو رہی ہے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تاریخ سے مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا 22 دن کے مرحلے میں اللہ تعالیٰ عمران خان کو کامیابی ہوگا . خان صاحب نے وزرا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ اتحادیوں سے رابطے جاری رکھے، وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے ہر صورت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے . انہوں نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے کوئی مسئلہ پیدا ہو لیکن سندھ ہاؤس میں جو خریدو فروخت کی جو منڈی لگی ہوئی وہ ایک علیحدہ کیس ہے . وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اسمبلی اور لاجز کے باہر سیکیورٹی کی ذمہ داری 20 تاریخ سے ایف سی اور رینجرز کی ہوگی، اس موقع پر اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے ایف سی اور رینجرز کے 2 ہزار اہلکاروں کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے . ان کا کہنا تھا کہ آنے والے 20،22 ایام میں ہماری ذمہ داری ہے شہریوں اور اسلام آباد آنے جانے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے . شیخ رشید نے کہا کہ زندگی میں بِکنے اور بَکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور جو لوگ اپنے ضمیر کو بیچ کر بولیاں لگاتے ہیں انہیں کبھی عزت ملی نہ ہی دولت بھی ان کے کام نہیں آئی، مجھے امید ہے ہمارے اتحادی فیصلہ کرنے میں چاہے جتنے بھی دن لیں وہ عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے . سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں کچھ لوگ ہیں انہوں نے 3، 4 سو پولیس والے بلائے ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ 23 مارچ کو نہیں 25 کو آئیں گے اب میں کہہ رہا ہوں 25 تاریخ کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا، عمران خان وقت کامیاب ہوں گے اور ہمارے اتحادی جو اس وقت سوچ بچار میں ہیں وہ بھی انشااللہ ہمارا ساتھ دیں گے . ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں، ابھی بہت وقت ہے . عدم اعتماد میں حکومت کی ناکامی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ قوم کا فرض ہے کہ جب ضمیر بیچنے والے اپنے حلقوں میں جائیں تو ان کا منہ کالا کیا جائے، ضمیر بیچنے والوں کا فیصلہ قوم کرے گی . اسلام آباد میں جلسوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پیروی کریں گے . تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ شہباز شریف کی بلی بھی تھیلے سے باہر آئی ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے کہہ رہے ہیں قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ کل جو شہباز شریف نے کہا اس کے وہ ظاہر ہوگئے ہیں، یہ آپس میں لڑ رہے ہیں . شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کے سوا کسی کے پاس عدم اعتماد کے لیے 80 ووٹ نہیں ہیں، اسلام آباد میں ہونے والے سیاسی دنگل میں شکست اپوزیشن کو ہی ہوگی، حالات کو اتنا آگے نہ لے کر جائیں کہ تصادم کی طرف بڑھ جائیں، ورنہ جھاڑو پھر جائے گا . انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے کہا کہ 25 تاریخ کے بعد شیخ رشید کا سیاسی گنڈاسا ایکشن میں آجائے گا . مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شیخ رشید سے رابطہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا اور ساڑھے 3 سال سے اپنی وزارتی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ امتحان کا وقت آئے اور میں پیچھے ہٹ جاؤں . اگر اپوزیشن نے تصادم کیا تو ساری زندگی اس وقت کو رویے گی، عمران خان ان کی بے وقوفیوں کے بعد زیادہ مقبول ہوگیا ہے، آپ ساڑھے 3 سال سے ہاتھ پر ہاتھ پر بیٹھے ہیں، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی . اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجائے تو اس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اس ہی تنخواہ پر کام کریں گے . وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی ہے اور قومی حکومت کا مطالبہ کیا، یہاں کوئی اندھیر نگری نہیں، شہباز شریف ایکسپوز ہوگئے ہیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کہاں گئے، ساڑھے 3 سال یہ لوگ ہاتھ پر پاتھ دھرے بیٹھے ہوئے تھے اب یہ مولا جٹ بننے جارہے ہیں، ان کو ساڑھے 3 سال بعد اچانک قومی حکومت کا خیال آگیا ہے، عمران خان اپوزیشن کی بیوقوفی سے زیادہ مقبول ہوگئے ہیں . کل میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ پیپلزپارٹی نے ٹی وی ڈرون کیمرے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھا، کل کہیں گے اسمبلی تک پہنچانے کے لیے بھی آئی ایس آئی آئے .

. .

متعلقہ خبریں