وزیراعظم کی 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے .
اسپیکراسد قیصرکو ترجمانوں کے اجلاس کے دوران بلایا گیا، عمران خان نے21 مارچ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کردی .


اس سے قبل پی ٹی آئی کے33ایم این ایز کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے . رپورٹ میں ارکان سے اپوزیشن کے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے .
ذرائع کے مطابق پنجاب سے 20ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں، کے پی سے7ایم این ایز جبکہ سندھ سے 7 اپوزیشن سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے .
واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن ارکان نے اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک جمع کرائی ہے . تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے . اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں .
قومی اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین کی حمایت حاصل ہے . ان اراکین میں پاکستان تحریک انصاف کے 155 اراکین، ایم کیو ایم کے 7، بی اے پی کے 5، مسلم لیگ ق کے بھی 5 اراکین، جی ڈی اے کے 3 اور عوامی مسلم لیگ کے ایک رکن حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں .
دوسری جانب حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے . ان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 84، پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 اراکین، متحدہ مجلس عمل کے 15، بی این پی کے 4 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک رکن شامل ہے . اس کے علاوہ 2 آزاد اراکین بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں .

. .

متعلقہ خبریں