تمہاری ایسی کی تیسی، یہاں اندھیر نگری نہیں مچی ،شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، وفاقی وزیرشیخ رشید نے وارننگ دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شہباز شریف کے قومی حکومت بنانے کے بیان پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تمہاری ایسی کی تیسی، یہاں اندھیر نگری نہیں مچی ،شہباز شریف کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ،اپوزیشن ابھی سے آپس میں لڑنا شروع ہو گئی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک عدم
اعتماد میں عمران خان ہی کامیاب ہو گا ، 25مارچ کے بعد مطلع صاف ہو جائے گا، 27مارچ کو پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ہے سب واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے .

آج میٹنگ میں وزیر اعظم نے اراکین کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اتحادیوں کیساتھ رابطے جاری رکھے جائیں . شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں ضمیر خریدنے کی منڈی لگی ہے . بکنے والے کبھی زندگی میں کامیاب نہیں ہوتے ، ضمیر بیچنے والا جب حلقے میں جائے تو اس کا منہ کالا کرنا عوام کا کام ہے . او آئی سی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں21،22،23اور 24 مارچ کو عام تعطیل ہے ، 2ہزا ر سے زائد رینجرز اور پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ، اگر ضرورت پڑی تو مزید نفری طلب کر لیں گے ،میری ڈیوٹی ہے کہ عام لوگوں اور ایم این ایز کو سیکیورٹی فراہم کروں .

. .

متعلقہ خبریں