جاپان میں 7.3شدت کا زلزلہ،ہلاکتوں کی تعدادچارہوگئی،200زخمی

ٹوکیو (قدرت روزنامہ) جاپان کے بحر الکاہلی ساحل سے قریب سمندر میں 7.4 شدت کا زلزلہ آنے سے چارافراد ہلاک اور تقریبا 200 زخمی ہوگئے . میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی ساحلی علاقے کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا جسے بعد ازاں اٹھا لیا گیا .

زلزلہ بدھ کی شب تقریبا 11:30 پر آیا، صفر سے 7 کے جاپانی زلزلہ پیما پر اس کی زیادہ سے زیادہ شدت 6 پلس تھی، اندازے کے مطابق زلزلے کا مرکز 57 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، تقریبا پورے ہی مشرقی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .
میاگی پریفیکچر کی ایشینوماکی بندرگاہ سے 30 سینٹی میٹر تک کی سونامی کی لہریں ٹکرائیں، فوکوشیما اور میاگی پریفیکچروں کے ساحلی علاقوں سے سیکڑوں افراد نے پناہ گاہوں میں انخلا کیا، ڈھانچہ جاتی نقصانات اور آگ لگنے کی بھی اطلاعات ملیں .
ایسٹ جاپان ریلوے کا کہنا تھا کہ توہوکو شینکانسین بلٹ ٹرین کی ایک ریل گاڑی کے 17 میں سے 16 ڈبے، فوکوشیما اور شیروئی شیزا اسٹیشنوں کے درمیان پٹڑی سے اتر گئے .

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا تھا کہ فوکوشیما دائی ایچی ایٹمی بجلی گھر میں کوئی بڑا مسئلہ یا نقص پیدا نہیں ہوا ہے . یہ پلانٹ 2011 کے سانحہ میں ناکارہ ہو گیا تھا . کمپنی کا کہنا تھاکہ فوکوشیما دائی نی پلانٹ کے دو ری ایکٹروں کی عمارات میں استعمال شدہ ایندھن ذخیرہ کرنے والے تالابوں کے واٹر پمپوں نے عارضی طور پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں