تحریک عدم اعتماد ، کتنے فیصد پاکستانیوں نے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیے دیا ،نیا سروے جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )44 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا ہے . اپسوس پاکستان نے ایک ہزار سے زائدافراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 33فیصد عوام نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کاڈٹ کر سامنا کرنے کا مشورہ دیا .

نجی ٹی وی جیو کے مطابق سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں اپوزیشن کامیاب ہوگی البتہ 26 فیصد نے حکومت کے کامیاب ہونے کا کہا .

48 فیصد پاکستانیوں نے تحریک عدم اعتماد میں حکومتی اتحادیوں کو اپوزیشن کو سپورٹ کرنے کا مشورہ بھی دیا اور 27 فیصد نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دینے کی درخواست کی .

. .

متعلقہ خبریں