سندھ ہاؤس پر حملہ ہوا تو خطرناک نتائج نکلیں گے ،3 سابق وزرائے اعظم کا سیکرٹری داخلہ کو خط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) 3 سابق وزرائے داخلہ نے سیکرٹری داخلہ اور انتظامیہ کو خط لکھ کر دیا ، خط میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے .

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق  سابق وزرائے اعظم ، سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ خط میں کہا کہ  پارلیمنٹ لاجز والی حرکت سندھ ہاؤس میں ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ،پولیس گردی کے ذمہ دار وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے ، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور انتظامیہ کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں ، عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس ، انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی  ، آئین شکنی کرنے  اور مدد کرنے والوں کو سزا کیلئے تیار رہنا ہوگا .

سابق وزرائے اعظم نے اپنے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پولیس گردی پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہوگا، عمران خان 172 ارکان نہیں لا پا رہے اس لئے ان کے  اغواء کی تیاری کر رہے ہیں . پولیس انتظامیہ کے ذریعے  اوچھے ہتھکنڈے اعلان ہیں کہ عمران خان اکثریت اور ایوان کا اعتماد کھو چکے  ہیں .

سابق وزرائے اعظم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آئین جمہوریت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو آرٹیکل 6 کے تحت کٹہرے میں کھڑا کرینگے ،" نہیں چھوڑوں گا" کہنے والے کو سب چھوڑ کر جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں