پی ٹی آئی کا سندھ ہاؤس پر دھاوا،2 ایم این اے بھی شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکن اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے، کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے2 اراکینِ قومی اسمبلی عطاء اللہ نیازی اور فہیم خان بھی کارکنوں کے ساتھ موجود ہیں .

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے تھے، اس دوران ایم این  اے عطاء اللہ نیازی وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے سندھ ہاؤس کے گیٹ کو لات ماری، اس کے بعد مشتعل کارکنوں نے گیٹ توڑنے کی کوششیں شروع کردیں .

 

عطاء اللہ نیازی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹے معافی مانگ کر واپس آئیں نہیں تو استعفیٰ دے دیں، یہ عمران خان کی وجہ سے ایم این اے بنے،  ان کے گھروں میں بھی جائیں گے .

احتجاج میں شریک ایک اور ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ آج ہم نے لوٹوں کو پیغام دیا ہے کہ استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں، یہ ابھی ٹریلر ہے ، فلم باقی ہے .

. .

متعلقہ خبریں