تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی باغی بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رکن عامر گوپانگ بھی باغی بن گئے ہیں .

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رہنما راجہ ریاض نے 24 اراکین اسمبلی کے سندھ ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ کیا تھا .

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی فہرست میں ایک اور نام عامر گوپانگ کا شامل ہوگیا ہے جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے .

دنیا نیوز کے مطابق عامر گوپانگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال میں ہمارا کوئی کام نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد پر ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا، آرٹیکل 63 اے اس شخص پر کیسے لگ سکتا ہے جس نے کوئی عمل نہ کیا ہو .

. .

متعلقہ خبریں