حکومت کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، تحریک انصاف نے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کیلئے الٹی میٹم دیدیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کے لیے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا . حکومت کی جانب سے اپنے ناراض اراکین اسمبلی کو منانے کی کوششیں جاری ہیں .

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت پی ٹی آئی کی دیگر شخصیات ناراض اراکین سے ملاقات کرکے انہیں منانے کی کوشش کر رہے ہیں .
رپورٹ کے مطابق ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیر تک وزیراعلیٰ نے استعفیٰ نہ دیا تو مزید بات چیت نہیں ہو گی . حکومتی وفد آج وزیراعظم عمران خان کو اس معاملے پر بریفنگ دے گا . قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزراء سمیت 20 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں - پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھی- ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور حلقو ں میں جاری ترقیاتی سکیموںکے حوالے سے بات چیت کی گئی- پارلیمنٹرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد تھی اور رہے گی . وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہوں گے . اپوزیشن کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں . قوم نے منڈیاں لگانے والوں کا دوغلا چہرہ دیکھ لیا ہے . اپوزیشن کی گیم اوور ہوچکی ہی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے ارکان اسمبلی کی قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے . ترقی کے سفر میں خواتین کو شامل کئے بغیر کامیابی ممکن نہیں . ڈی چوک میں تحریک انصاف کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا-مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتا-سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست کا مقابلہ کرنا سیاسی بونوں کے بس کی بات نہیں . وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سر اٹھا کر جینا سکھا دیا . اپوزیشن جتنی مرضی منڈیا ں لگا لے، شکست پھر مخالفین کا مقدر ہے .

. .

متعلقہ خبریں