دھمکیاں مل رہی ہیں جو بینظیر اور بشیربلور کیساتھ ہوا وہی ہوگا: نورعالم خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی
نورعالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں . نور عالم خان نے دھمکیوں والی میسجز کے اسکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا .

انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہےکہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا، مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی . خیال رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ارکان میں شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں