اسمبلی اجلاس بلا کر ملتوی کرنے کا بیان اسد قیصر کے جانبدار ہونے کا ثبوت ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان واور جمعیت علما ءاسلام کے سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلاکرملتوی کرنے کا بیان دینا اسدقیصرکے جانبدارہونے کا ثبوت ہے،عمران خان اکثریت کھوچکے اب ان کے وزارت عظمیٰ کی منصب پررہنے کا کوئی جوازباقی نہیں رہا،27مارچ کو اگرکچھ ہواتوذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے،پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کے نفاذکی تجویزکی شدیدالفاظ میں مسترد اورجوتے کی نوک پہ رکھتی ہےں . اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں اراکین اسمبلی حکومتی دہشت گردی کی وجہ سے غیرمحفوظ ہے،کل تک عمران خان جن کوٹائیگر کہتے تھے آج ان کوگھوڑے گدھے اورخچرکہتے ہیں،ان کے لئے جہازبھربھرکے لایاجارہاتھا تو اس وقت یہ لو گ باضمیر تھے مگرآج عمران نیازی ان کو بے ضمیر کہتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلاکرملتوی کرنے کا بیان دینا اسدقیصرکے جانبدارہونے کا ثبوت ہے،اسدقیصر روز اول سے متنازع اورسرکاری پارٹی کاسپیکرہے ہم اسے ایوان زیریں کانہیں بنی گالہ کا سپیکرسمجھتے ہےں،عمران نیازی کی اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور اتحا دی ان کا ساتھ چھوڑ چکے وہ اکثریت کھوچکے ہواب ان کا وزارت عظمیٰ کی منصب پررہنے کا کوئی جوازباقی نہیں رہا،عمرا ن خان استعفیٰ دیکر گھر چلے جاﺅ ورنہ انارکی اورخانہ جنگی کے ذمہ دارتم خود ہونگے،انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید اورعمران نیازی کے حصے میںچیخنے کے سواکچھ نہیںبچا ، 27مارچ کو اگرکچھ ہواتوذمہ دار شیخ رشید اورعمران نیازی ہونگے،انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سندھ میں گورنرراج کے نفاذکی تجویزکی شدیدالفاظ میں مسترد اورجوتے کی نوک پہ رکھتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں